- الإعلانات -

اسد شفیق سینئرز کا خلا پر کرنے کیلیے پرعزم

 لاہور: قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اسد شفیق سینئرز کا خلا پر کرنے کیلیے پرعزم ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ مصباح الحق اور یونس خان کی کمی محسوس ہوگی۔

ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں پریکٹس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز نے کہا کہ سری لنکن پلیئرز بھی ایسی کنڈیشنز سے واقف ہیں، رنگنا ہیراتھ اچھے بولر ہیں، شائقین کو اچھے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ نائب کپتان نے کہا کہ مصباح الحق اور یونس خان کی ٹیم میں کمی محسوس ہو گی، ان کی غیر موجودگی میں بیٹنگ آرڈر میں تبدیلیاں ہو رہی ہیں، مجھے پہلے بیٹنگ کرنے کا موقع ملے گا، سینئرز سے بہت کچھ سیکھا اور اب بیٹنگ میں بھرپور ذمہ داری سے اپنا کردار نبھانا ہوگا۔