- الإعلانات -

بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران کشمیری نوجوان کو شہید کردیا

سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے، قابض فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے اڑی کے علاقے بارہ مولہ میں سرچ آپریشن کے دوران ایک اور کشمیری کو شہید کردیا جس کے بعد اتوار سے اب تک شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ بھارتی فوجیوں نے آپریشن کے دوران 4 گھروں کو بھی نقصان پہنچایا۔

دوسری جانب بھارتی فوج  نے بارہ مولہ میں ہی سرچ آپریشن کے دوران مجاہدین کے کمانڈر قیوم نجار کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ قیوم نجار کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے تھی اور وہ حزب المجاہدین کی کمانڈ سنبھالنے کے لیے علاقے میں آیا تھا۔