- الإعلانات -

امام کعبہ کا بیٹے کے ساتھ اسکول میں پہلا دن

مکہ المکرمہ: امام کعبہ عبدالرحمن السدیس نے اپنے بیٹے کے ساتھ اسکول میں پہلا دن گزارا اور کلاس میں  بچے کے برابر والی کرسی پر بیٹھے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

عرب میڈیا کے مطابق امام کعبہ عبدالرحمن السدیس کے بیٹے فہد نے مکہ مکرمہ میں حفظ قرآن کے اسکول “مدرسہ ابن عامر” میں داخلہ لیا ہے۔ اسکول کے پہلے دن شیخ سدیس بھی پہلی جماعت میں اپنے بچے کے برابر والی نشست پر بیٹھے اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کی جسے بچوں نے ان کے ساتھ دہرایا۔