- الإعلانات -

پی ٹی آئی اورایم کیو ایم کا قومی اسمبلی میں نیا اپوزیشن لیڈر لانے پراتفاق

کراچی:  تحریک انصاف اور ایم کیوایم پاکستان کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں قومی اسمبلی میں نیا قائد حزب اختلاف لانے پر اتفاق کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی قیادت میں تحریک انصاف کے وفد نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستاراور دیگر رہنماؤں سے بہادرآباد میں متحدہ کے عارضی مرکز میں ملاقات کی جس میں قومی اسمبلی میں نیا قائد حزب اختلاف لانے پر اتفاق کرلیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی وفد کے ساتھ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی جب کہ پی ٹی آئی اور ایم کیوایم ارکان نے ہمیشہ قومی ایشوز پر رابطہ رکھا، بعض دفعہ پی ٹی آئی نے ایم کیو ایم کی اور ایم کیوایم نے پی ٹی آئی کی قراردادوں کی حمایت کی جب کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ہم تیسری بڑی جماعت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر پیپلزپارٹی کا ہے اور پیپلزپارٹی کا فرینڈلی اپوزیشن کا کردار رہا ہے، پیپلزپارٹی نے مسائل پر کبھی بات نہیں کی جب کہ صوبائی اور