- الإعلانات -

انگلینڈ نے شین بونڈ کو بولنگ کوچ بنانے کی تصدیق کردی

لندن: انگلینڈ نے ایشز سیریز کیلیے سابق کیوی پیسر شین بونڈ کو اپنی ٹیم کا نیا بولنگ کوچ مقرر کیے جانے کی تصدیق کردی۔

انگلینڈ نے نومبر میں آسٹریلیا سے شروع ہونیو الی ایشز سیریز کیلیے سابق کیوی پیسر شین بونڈ کو اپنی ٹیم کا نیا بولنگ کوچ مقرر کیے جانے کی تصدیق کردی، یہ عہدہ اوٹس گبسن کے جنوبی افریقہ جانے پر خالی ہوا تھا، گذشتہ دنوں بونڈ کا اس حوالے سے انٹرویو ہوچکا تھا، ای سی بی نے انھیں آسٹریلیا میں شیڈول ایشز سیریز کے ابتدائی دو میچز کیلیے اپنی ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کیا ہے، وہ 23 نومبر سے برسبین میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ سے قبل انگلش ڈریسنگ روم کو جوائن کرلیں گے، جس کے بعد وہ ایڈیلیڈ میں 2 دسمبر سے شیڈول دوسرے ٹیسٹ میچ کے اختتام تک ٹیم سے جڑے رہیں گے۔

واضح رہے کہ شین بونڈ سردست نیوزی لینڈ ’ اے ‘ کے ہمراہ بھارت کے دورے پر موجود ہیں، لیکن ان کا یہ معاہدہ اکتوبر کے وسط تک مکمل ہوجائیگا۔