- الإعلانات -

ہیڈ کوچ پرالزامات؛ عمر اکمل پر 3 میچز کی پابندی وجرمانہ کی سفارش

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر الزامات لگانے والے عمر اکمل پر 3 میچز کی پابندی اور جرمانہ لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی تحقیقاتی کمیٹی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی 3 شقوں کی خلاف ورزی پر کرکٹر کو تین میچز کی پابندی کے ساتھ جرمانہ کرنے کی سفارش کی ہے۔

واضح رہے کہ عمر اکمل نے الزام لگایا تھا کہ ہید کوچ مکی آرتھر نے انہیں گالیاں دی ہیں اور این سی اے میں پریکٹس کرنے سے روکا ہے۔ کرکٹر کو پہلے شوکاز نوٹس بھیجا گیا، پی سی بی اس جواب سے مطمئن نہ ہوا اور دوسرا شوکاز نوٹس بھجوایا گیا جس میں ان سے ایک سوال کی وضاحت مانگی گئی کہ انہوں نے کوچ کے خلاف بیان بازی کرکے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیوں کی جس کے جواب میں عمر اکمل نے کوچ کے خلاف پریس کانفرنس کو غصے کا نتیجہ قرار دیا تھا۔