- الإعلانات -

سونا کی قیمتوں میں اضافہ، چاندی کے نرخ برقرار

کراچی: فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر کے اضافے سے 1303 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ 

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر کے اضافے سے 1303 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب200 اور128 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جسکے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 52 ہزار 400 اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 44 ہزار 914 روپے ہو گئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے760 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت651.42 روپے پرمستحکم رہی ہے۔