- الإعلانات -

کرنسی اسمگلنگ میں سابق صدر کا قریبی افسرایان علی کا سہولت کارتھا، ڈپٹی ڈائریکٹر اے ایس ایف

کراچی: ڈپٹی ڈائریکٹراے ایس ایف بریگیڈئیرعمران نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو بتایا ہے کہ غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ میں سابق صدرآصف زرداری کا قریبی سرکاری افسر ماڈل گرل ایان علی کی سہولت کاری کررہا تھا۔

اے ایس ایف ہیڈ کوارٹرز کراچی میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران اے این ایف، کسٹمز، پی آئی اے اوراے ایس ایف کے افسران نے منشیات اسمگلنگ کے حوالے سے بریفنگ دی تاہم کمیٹی نے اس پرعدم اعتماد کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر اے ایس ایف بریگیڈیئرعمران نے اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ سیکیورٹی اداروں کو اکثر موقعوں پر سیاسی اثر روسوخ تلے دبایا جاتا ہے، ماڈل ایان علی کے کیس میں ہمارے پاس باقاعدہ ویڈیو موجود ہے، وڈیو میں سابقہ حکومت کا ایک اہم افسر ایان علی کی سہولت کاری کرتا دیکھا جاسکتا ہے، اس بااثر شخصیت کا کہنا تھا کہ ایان علی کے پاس سے جو رقم بر آمد ہوئی وہ مسجد کے لیے بھیجی جا رہی تھی۔