- الإعلانات -

کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا، سربراہ پاک فوج

راولپنڈی: 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ قوم کی غیر متزلزل حمایت سے پاک فوج ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے میں کامیاب ہوئی اور کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے آئی ایس پی آر ڈائریکٹوریٹ میں نوجوانوں سے ملاقات کی جن میں 173 طلبا اور فیکلٹی ممبرز کا تعلق بلوچستان کے تعلیمی اداروں سے تھا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے اور بلوچستان کے نوجوان سب سے زیادہ باصلاحیت اور متحرک ہیں، نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں اس لئے آپ قومی سالمیت اور ترقی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں اور اپنی تعلیم اور کام پر بھرپور توجہ دیں۔