- الإعلانات -

چین نے شمالی کورین کمپنیوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے

بیجنگ: چین نے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے شمالی کورین کمپنیوں کو جنوری تک اپنا کاروبار بند کرنے کا الٹی میٹم دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینی وزارت تجارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چین نے یہ اقدام شمالی کوریا کی جانب سے کیے جانے والے چھٹے جوہری تجربے کی پاداش میں اقوام متحدہ کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا ہے۔