- الإعلانات -

انٹرپول نے فلسطین کو علیحدہ ریاست تسلیم کرتے ہوئے رکنیت دے دی

بیجنگ: انٹرنیشنل پولیس آرگنائزیشن یعنی انٹرپول نے فلسطین کو علیحدہ ریاست تسلیم کرتے ہوئے رکنیت دینے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق انٹرپول کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والے انٹرپول کے جنرل اسمبلی اجلاس میں فلسطین اور جزائر سلیمان کی رکنیت کی درخواست کو دوتہائی اکثریت سے منظور کرلیا گیا اور اب تنظیم کے رکن ممالک کی تعداد 192 ہوگئی ہے۔