- الإعلانات -

بین اسٹوکس اور ایلکس ہیلز کو انٹرنیشنل کرکٹ سے معطل کردیا گیا

لندن: انگلش کرکٹ بورڈ نے بین اسٹوکس اور ایلکس ہیلز کو شہری سے جھگڑے کی پاداش میں انٹرنیشنل کرکٹ سے غیر معینہ مدت کے لیے معطل کردیا۔

انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے تک دونوں کھلاڑیوں کو کسی بھی انٹرنیشنل میچ کے لیے زیرغور نہیں لایا جائے گا۔

برسٹول میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر بین اسٹوکس نے بورڈ سے معافی طلب کی تھی۔ انگلش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر اینڈریو اسٹراس نے کہا کہ تحقیقات مکمل ہونے تک دونوں پلیئرز کو تنخواہیں ملتی رہیں گی تاہم تاحکم ثانی کسی بھی قسم کی سلیکشن کے لیے انہیں زیر غور نہیں لایا جائے گا۔