- الإعلانات -

نوکیا 3310 اب تھری جی ورژن میں متعارف

فن لینڈ کی کمپنی ایچ ایم ڈی نے رواں سال فروری میں نوکیا کا کلاسیک فون 3310 دوبارہ متعارف کرایا تھا اور اب اسی فون کو ایک بار پھر پیش کیا جارہا ہے۔

مگر اس بار نوکیا 3310 تھری جی کے فیچر سے لیس ہوگا۔

اس سے پہلے جو فون مئی میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا وہ 2.5 جی تھا یا یوں کہہ لیں کہ صرف ٹو جی نیٹ ورک پر ہی چل سکتا تھا اور اسی وجہ سے متعدد ممالک سے یہ غائب ہوگیا، جہاں یہ نیٹ ورک اب موجود ہی نہیں۔