- الإعلانات -

فیس بک کا زندگی بچانے والا فیچر سامنے آگیا

فیس بک نے ایک نیا اور انتہائی مفید فیچر متعارف کرایا ہے جو ہزاروں افراد کی زندگیاں بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

فیس بک کی جانب سے خون کے عطیات کے حصول میں مدد دینے کے لیے نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو کہ فی الحال بھارت میں پیش کیا جارہا ہے۔

یکم اکتوبر کو یہ فیچر بھارت میں فیس بک صارفین کے لیے دستیاب ہوگا جس میں لوگوں میں خون کے عطیات کے لیے نام لکھوانے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔