- الإعلانات -

دبئی میں اڑن ٹیکسی کا پہلا کامیاب تجربہ

دبئی: دبئی نے روبوٹ پولیس اہلکاروں کے بعد اب ازخود پرواز کرنے والی ڈرون ٹیکسی کا کامیاب تجربہ کیا ہے جسے دنیا کی پہلی ڈرون ٹیکسی بھی کہا جارہا ہے۔

دو سیٹوں اور 18 پنکھڑیوں والی اس ڈرون ٹیکسی کو جرمن کمپنی وولوکوپٹر نے تیار کیا ہے اور پہلی پرواز کے دوران اس میں کوئی سوار موجود نہ تھا۔ ڈرون ٹیکسی کو پرواز کے دوران ہر لحاظ سے محفوظ بنایا گیا ہے۔ یہ فی الحال 30 منٹ تک پرواز کرسکتی ہے۔ خرابی کی صورت میں اس میں بیک اپ بیٹری، روٹر اور بہت ہی زیادہ خطرے کے صورت میں دو پیراشوٹ بھی موجود ہیں