- الإعلانات -

تیل وگیس ذخائر کی تلاش میں صوبوں کا کردار ختم کیے جانے کا امکان

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے ملک میں تیل وگیس ذخائرکی تلاش کی سرگرمیوں اور مارکیٹنگ میں صوبوں کا کردار ختم کیے جانے کا امکان ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ملک میں تیل وگیس ذخائرکی تلاش کی سرگرمیوں اور مارکیٹنگ میں صوبوں کا کردار ختم کیے جانے کا امکان ہے تاہم حتمی فیصلہ گیس کے شعبہ میں اصلاحات کیلئے قائم کمیٹی کی منظوری کی صورت ہوگا جس کیلیے تیارمنصوبہ آج وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کی زیر صدارت ہونے والے گیس کے شعبے میں اصلاحات کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

’’ایکسپریس‘‘ کو دستیاب دستاویز کے مطابق آج ہونیوالے اجلاس میں پیش کیے جانیوالے مجوزہ منصوبے کے میں تیل و گیس کے شعبہ میں تیل و گیس کی تلاش کی تمام سرگرمیوں (اپ اسٹریم) اورریفائننگ کے شعبے (ڈاؤن اسٹریم) اور مارکیٹنگ میں صوبوں کا کردار ختم کرنیکی سفارش کی گئی علاوہ ازیں اس مجوزہ منصوبے کے تحت نئی تجویزکردہ پاکستان پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن ریگولیٹری اتھارٹی میں صوبوں کی نمائندگی کو بھی شامل نہیں کیا گیا۔