- الإعلانات -

’ایپل‘ اپنی مصنوعات کے لیے نئی چِپِ بنانے میں مصروف

ویسے تو امریکی کمپنی ’ایپل‘ کی مصنوعات کسی تعارف کی محتاج نہیں، تاہم اس کی بیشتر مصنوعات میں استعمال ہونے والی چِپِ اس کی اپنی نہیں ہوتیں۔

البتہ ایپل گزشتہ کئی سال سے صرف اپنے آئی فون میں اپنی تیار کردہ ’اے آر ایم‘ ٹیکنالوجی کی چِپِ استعمال کر رہا ہے، تاہم اس کے میک لیپ ٹاپ سمیت دیگر مصنوعات میں ’انٹیل‘ کی چپ استعمال کی جاتی ہے۔

اپنی مصنوعات میں دوسری کمپنی کی چپ استعمال کرنے کی وجہ سے ایپل کو سیکیورٹی کے خدشات لاحق تھے، خبریں تھیں کہ انٹیل کی چپ کے ذریعے ایپل صارفین کی جاسوسی کی جاتی ہے۔