- الإعلانات -

روبوٹ مستقبل میں نوکریوں میں کمی کی وجہ؟

برسلز: ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ موجودہ دور میں مختلف کاموں میں آسانی اور سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار کیے گئے روبوٹس مستقبل میں نوکریوں کی بڑے پیمانے پر قلت کا سبب بننے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ تنظیموں کے استعمال میں بھی آسکتے ہیں۔

پی ڈبلیو سی نامی کمپنی کے لگائے گئے اندازے کے مطابق برطانیہ کی 30 فیصد نوکریاں ایسی ہیں جو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے زیرِ اثر آسکتی ہیں۔

جبکہ کچھ محکمے ایسے بھی ہیں جن کی نصف سے زائد ذمہ داریاں انسانوں کی جگہ روبوٹس سنبھال لیں گے۔

ڈان اخبار کی ایک کے مطابق انٹرنیشنل بار ایسوسی ایشن کی ایک حالیہ تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مستقبل میں روبوٹس حکومتوں کو اس بات پر مجبور کرسکتے ہیں کہ وہ انسانی ورکرز کے کوٹے کے حوالے سے قانون سازی کریں۔

دوسری جانب دنیا کے متعدد ممالک ایسے خودکار ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی تیار کرنے کی تلاش میں ہیں جنہیں استعمال کے لیے انسانوں کی ضرورت نہ ہو۔