- الإعلانات -

‘اگلے ماہ سے موٹرسائیکل ایمبولنس سروس کا آغاز ‘

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صوبے کے 9 اضلاع میں اگلے ماہ سے موٹرسائیکل ایمبولنس سروس کے آغاز کا اعلان کردیا۔

ڈان اخبار کی ایک  کے مطابق ایکسپو سینٹر میں منعقدہ 3 روزہ پاک میڈیکا میڈیکل، ہیلتھ اینڈ کاسمیٹک فیئر کے افتتاح کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ‘پہلی مرتبہ لوگوں کو اُن تنگ جگہوں پر بھی ابتدائی طبی امداد مل سکے گی، جہاں ایمبولنسز نہیں پہنچ پاتیں’۔

انہوں نے بتایا کہ ضروری آلات سے لیس ان موٹر سائیکل ایمبولنسز کو انتہائی تربیت یافتہ عملہ چلائے گا اور اس سلسلے میں ترکی کی حکومت کا تعاون حاصل ہے۔