- الإعلانات -

شرجیل کی اپیل کی سماعت کیلئے ایجوکیٹر کا تقرر

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں پانچ سال کی پابندی کی سزا پانے والے قومی کرکٹر شرجیل خان کی اپیل کی سماعت کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے جسٹس(ر) فقیر محمد کھوکھر کو ایڈ جیوکیٹر مقرر کردیا ہے۔

چیئرمین سیٹھی نجم سیٹھی کی جانب سے منظوری کے بعد جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر پابندی کا شکار کرکٹر شرجیل خان کی طرف سے پی سی بی قوانین کی پانچ شقوں کی خلاف ورزی پر ملنے والی سزا کے خلاف اپیل سنیں گے جبکہ پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی شرجیل خان کی سزا کو بڑھانے کیلئے دلائل دیں گے۔

ایڈجیوکیٹر شرجیل خان کی اپیل کی سماعت کیلئے جلد ہی تاریخ مقرر کریں گے۔

واضح رہے کہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں شرجیل خان کو پی سی بی ضابطہ اخلاق کی پانچ شقوں کی خلاف ورزی پر اینٹی کرپشن ٹریبونل نے 5 سال کی پابندی عائد کی تھی جن میں سے اڑھائی سال کی معطل سزا شامل تھی جس کا اطلاق ان کی عبوری معطلی کی تاریخ 10 فروری 2017 سے کیا گیا ہے۔