- الإعلانات -

احمد شہزاد نے مداح کا موبائل فون توڑ دیا

لاہور: قومی کرکٹرز احمد شہزاد اور عمر گل نے قائد اعظم ٹرافی کے میچ میں سیلفی بنانے پر اصرار کرنے والے شائقین کرکٹ کی خواہش پوری نہ کرکے ان کا دل توڑنے کے ساتھ ساتھ احمدشہزاد نے تو ایک تماشائی کا موبائل فون بھی توڑ دیا۔

احمد شہزاد ڈومیسٹک ایونٹ میں حبیب بینک کی نمائندگی کررہے ہیں جو جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ میں فاٹا کے مدمقابل ہے۔

میچ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر کرکٹرز کو شائقین نے گھیر لیا اور سیلفیاں لینے کی فرمائش کی جو سیلفی بوائے احمد شہزاد کو ناگوار گزری اور انہوں نے پرستار کا موبائل پٹخ کر توڑ دیا۔