- الإعلانات -

نوازشریف پارلیمنٹ کی عزت کرلیتے تو یہ دن نہ دیکھنے پڑتے، مولابخش چانڈیو

حیدرآباد: پیپلزپارٹی کے رہنما مولابخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ نوازشریف آج ایک عام شہری بن گئے ہیں اگر وہ پارلیمنٹ کی عزت کر لیتے تو انہیں یہ دن نہ دیکھنے پڑتے۔

مٹیاری میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو ہر جملے میں چور اور کرپٹ کہنے والوں کے ساتھ آج خدا نے کیا کیا سب دیکھ رہے ہیں، عمران خان بھی سب کو چور چور کہتے تھے، آج اپنی چوری چھپاتے پھر رہے ہیں، عدالت عظمیٰ نے کہا ہے کہ بنی گالہ میں ان کی رہائش گاہ منی لانڈرنگ سے بنائی گئی ہے اب عمران خان ثابت کریں کہ وہ چور ہیں یا نہیں۔