- الإعلانات -

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کی سرحدی خلاف ورزیوں پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں کمیٹی نے بھارت کی جانب سے مسلسل سرحدی خلاف ورزیوں پر تحفظات کا اظہار کیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس تقریباً 4 گھنٹے جاری رہا جس میں وزیر خارجہ خواجہ آصف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیرمین جوائنٹ چیفس، ڈی جی آئی ایس آئی شریک ہوئے جب کہ وزیر دفاع خرم دستگیر اور وزیر داخلہ احسن اقبال بیرون ملک ہونے کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

اجلاس میں وزیر خارجہ خواجہ آصف نے دورہ امریکا، چین اور ایران پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ خطے کے ممالک پر واضح کیا ہے کہ افغان مسئلے کا واحد حل مذاکرات ہیں اور افغانستان میں امن، مفاہمتی عمل کے لیے پاکستان کے کردار پر بھی بات ہوئی جب کہ ایران بھی افغان امن کی مذاکراتی حکمت عملی کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔