- الإعلانات -

ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں، سربراہ پاک فضائیہ

پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی رسالپور میں119 ویں کمبیٹ کی پاسنگ آوٹ پریڈ ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر کویت فضائیہ میجر جنرل عبداللہ یعقوب جاسم الفوداری تھے، اس کے علاوہ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان بھی تقریب میں موجود تھے۔ پاسنگ آوٴٹ پریڈ میں میڈیکل، ایجوکیشن، آئی ٹی ، اکاوٴنٹس ، انجینئرنگ اور لاجسٹکس کے شعبے سے تعلق رکھنے والے کْل 52 ایوی ایشن کیڈٹس پاس آوٹ ہوئے، تقریب میں 12 کویتی انڈر ٹریننگ آفیسرز کو بھی فلائنگ بیجز لگائے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کویتی فضائیہ سربراہ نے کہا کہ وہ کامیاب ٹریننگ پر تمام کیڈٹس کو مبارکباد دیتے ہیں، کیڈٹس اپنی بھرپور توانائیاں بروئے کار لاتے ہوئے فرائض نبھائیں، پاکستان اور کویت کے عوام مشترکہ مذہبی اور ثقافتی اقدار کی بدولت مضبوط رشتے سے جْڑے ہیں، پاکستان اور کویتی فضائیہ پیشہ ورانہ امور میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دے رہی ہیں، دونوں برادر اسلامی ممالک کی فضائی افواج میں وسیع تعاون موجود ہے۔