- الإعلانات -

کابل میں امام بارگاہ کے قریب خودکش حملے میں 6 افراد جاں بحق

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امام بارگاہ کے قریب خودکش دھماکے میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق کابل کے علاقے قلعہ فتح اللہ میں نماز جمعہ کے بعد مسجد حسینیہ پر خودکش حملے میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق چرواہے کے روپ میں ایک خودکش حملہ آور نے مسجد حسینیہ کے قریب پہنچنے کی کوشش کی تاہم سخت حفاظتی انتظامات کی وجہ سے وہ ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہا جس پر اس نے مسجد کے قریب خود کو دھماکے سے اڑادیا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔