- الإعلانات -

شام میں داعش کے حملوں میں 58 شامی فوجی ہلاک

دمشق: شام میں داعش کے حملوں میں 58 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شام کے صوبہ حمص کے علاقے السخنہ میں داعش کے حملوں میں بشارالاسد فورسز کے 58 اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جب کہ داعش نے سیکڑوں اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔