- الإعلانات -

وزارت دفاع نے کے الیکٹرک کی چائنیز کمپنی کو فروخت کی اجازت دیدی

وزارت دفاع نے چین کی کمپنی کو کے الیکٹرک کی فروخت کی اجازت تو دیدی تاہم ابراج گروپ پر واجب الادا ایک ارب ڈالر کا معاملہ تاحال حل طلب ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ اور وزارت دفاع نے شنگھائی الیکٹرک پاور کو کے الیکٹرک کے 66.4 فیصد شیئرز کی فروخت کے لئے این او سی جاری کر دیا ہے۔

وزارت دفاع کے ذرائع کے مطابق چین کی کمپنی کو اس شرط پر کے الیکٹرک کے شیئرز کی خریداری کی اجازت دی گئی ہے کہ وہ اہم دفاعی تنصیبات کو بلا تعطل بجلی فراہم کرے گی۔