- الإعلانات -

میرے ماتحت فورس کہیں اورسے احکامات لے کرکام نہیں کرسکتی، وزیر داخلہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ میرے ماتحت فورس کہیں اورسے احکامات لے کرکام نہیں کرسکتی اور نہ ہی ایک ریاست میں دو ریاستیں چل سکتیں۔

احتساب عدالت میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر احاطہ عدالت میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک اس طرح نہیں چلے گا، میرے ماتحت فورس کہیں اورسے احکامات لے کر کام نہیں کرسکتی اور نہ ہی ایک ریاست میں دو ریاستیں چل سکتیں ہیں۔