- الإعلانات -

وفاق کا سندھ حکومت کو مردم شماری تفصیلات فراہم کرنے سے انکار

اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات کے سربراہ آصف باجوہ نے سندھ حکومت کو مردم شماری کی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

ملک بھر میں ہونے والی حالیہ مردم شماری نتائج پر وفاق اور سندھ حکومت میں اختلافات برقرار ہیں اور ایک بار پھر وفاق نے سندھ کو مردم شماری کی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔