- الإعلانات -

ملک کے سب سے بڑے مجرم سے میرا موازنہ کیا جارہا ہے ، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ میں 20 سال تک ملک سے باہر کماتا رہا اور سارا پیسا پاکستان لے کر آیا جب کہ نوازشریف کے بچوں نے اربوں روپے کی جائیدایں لیں اور ان کا چھپایا پھر بھی میرا موازنہ ملک کے سب سے بڑے مجرم کے ساتھ کیا جارہا ہے۔

بنی گالا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے 20 سال میں بیرون ملک جو بھی کمائی کی اسے اپنے ملک میں بینکوں کے ذریعے لایا اورعدالت عظمیٰ کے سامنے خود کو احتساب کے لئے پیش کیا، ساڑھے 6 لاکھ ڈالر کی منی ٹریل تھی جس میں سے ساڑھے 5 لاکھ ڈالرکی منی ٹریل سپریم کورٹ میں دے چکا ہوں جب کہ سابق وزیراعظم  کے بچوں نے اربوں روپے کی جائیدادیں لیں اور چھپائیں پھر میرا موازنہ ملک کے سب سے بڑے مجرم کے ساتھ کیوں کیا جارہا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان نے 1984 میں 60 لاکھ روپے میں اپارٹمنٹ خریدا تھا اور جب ان سے پوچھا گیا کہ پیسا بیرون ملک کیسے گیا تو نواز شریف کے بچوں کی جائیدادوں کی کوئی بھی بینکنگ ٹرانزیکشنز نہیں دی گئیں یہ لوگ دستاویزات پیش کریں گے تو اس میں مریم صفدر ہی بینیفشنری اونرسامنے آئیں گی۔