- الإعلانات -

وزیراعظم سے چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے مشاورت کی ہے، خورشید شاہ

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے چیئرمین نیب کی تقرری کے لیے مشاورت کی ہے اور انہیں امید ہے کہ جلد کسی نام پر اتفاق ہوجائے گا۔

اسلام آباد میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ملاقات کی جس میں چیئرمین نیب کی تقرری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔