- الإعلانات -

اسپرین کے مزید حیرت انگیز فائدے سامنے آگئے

نیویارک: ہارٹ اٹیک میں ابتدائی طبی امداد اور خون کو پتلا کرنے کےلیے اسپرین کا استعمال عام ہے لیکن اس کے کچھ حیران کن فائدے اور بھی ہیں جو بہت کم لوگ جانتے ہیں۔

نیویارک میں کی گئی ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ اسپرین کیل مہاسے اور جلد کے کھردرے پن کو دور کرتی جبکہ جلد کی اوپری سطح پر موجود مردہ خلیات (ڈیڈ سیلز) کا خاتمہ بھی کرتی ہے۔ اسپرین کی گولیوں کا سفوف (پاؤڈر) بناکر کھال پرلگانے سے جلد کو کئی امراض سے بچایا جاسکتا ہے۔

اپنی نمی کی خصوصیات کے باعث اسپرین کو فیس واش کے علاوہ بالوں کی خشکی ختم کرنے کےلیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس مقصد کےلیے آپ اسپرین کے پاؤڈر کو شیمپو میں شامل کرکے استعمال کرسکتے ہیں تاکہ بالوں کی خشکی ختم کی جاسکے۔ اگر اسپرین کا سفوف سر پر لگایا جائے تو یہ کھوپڑی کی بے جان جلد کو طاقتور بنا کرخشکی بننے کا عمل روکنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔