- الإعلانات -

ستمبر2017ء میں مہنگائی کی شرح میں 3.86 فیصد اضافہ

اسلام آباد:  پیاز، ٹماٹر وایندھن کے نرخوں کے ساتھ ہاؤس رینٹ میں تیز رفتار اضافہ پاکستان میں گزشتہ ماہ صارف قیمتوں کے اشاریے (سی پی آئی) کی بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں سال بہ سال 3.86 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان بیوروشماریات (پی بی ایس) کے حکام نے کہاہے کہ ملک میں ٹماٹر کا بحران مزید 15 سے 20روز تک جاری رہے گا، محرم کی وجہ سے بھی ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایک سال میں پیاز کی قیمتوں میں 153فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ماہانہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے بتایاکہ سندھ میں ٹماٹر کی فصل خراب ہونے سے ٹماٹر کی ترسیل متاثر ہوئی ہے جس سے ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ ہوا جبکہ محرم کی وجہ سے بھی ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ حکام نے بتایاکہ ستمبر 2016کے مقابلے میں ستمبر 2017میں مہنگائی کی شرح میں 3.86فیصد اضافہ ہوا، اگست کے مقابلے میں ستمبر میں پیاز کی قیمت میں 98.33فیصد، ٹماٹر 58.46فیصد، تازہ سبزیاں 10.16 فیصد اور انڈوں کی قیمت میں 4فیصد کا اضافہ ہوا۔