- الإعلانات -

سونے کی قیمتوں میں کمی

کراچی: بین القوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت11 ڈالر کے اضافے سے 1274 ڈالر کی سطح پر پہنچن گئی۔

فی اونس سونے کی قیمت11 ڈالر کے اضافے سے 1274 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے قیمتوں میں بالترتیب 100 اور86 روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 52 ہزار 50 اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر44 ہزار 614 روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 760 اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 651 روپے 42 پیسے پر مستحکم رہی ہے۔