- الإعلانات -

روہنگیا مظالم پر خاموشی پر سوچی سے ’’فریڈم آف آکسفورڈ‘‘ کا اعزاز بھی چھن گیا

لندن: میانمار کی فوج کے ہتھوں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے والی نوبیل انعام یافتہ برمی رہنما آنگ سان سوچی سے ’’فریڈم آف آکسفورڈ‘‘ کا اعزاز چھین لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آنگ سان سوچی سے یہ اعزاز واپس لینے کی وجہ روہنگیا مسلمانوں پر برمی فوج کے مظالم اور قتل عام پر خاموشی اختیار کرنا اور حکمراں جماعت کی سربراہ ہونے کی حیثیت سے ظلم و زیادتی کے اس سلسلے کو نہ روکنا ہے۔