- الإعلانات -

الیکشن بل کی منظوری؛ عمران خان نے پارٹی اجلاس طلب کرلیا

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے بنی گالہ میں قومی اسمبلی سے الیکشن بل کی منظوری کے معاملے پر مشاورت کیلئے آج سہہ پہر تین بجے پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔

اجلاس میں نوازشریف کی نااہلی ختم کرنے کی شق کی مخالفت کی حکمت عملی طے کی جائے گی، شق کے معاملے پر دیگر اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں پربھی غورہوگا۔