- الإعلانات -

آمر آئے یا سپریم کورٹ کا فیصلہ نوازشریف سے رشتہ نہیں ٹوٹے گا، وزیر داخلہ

 اسلام آباد: وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ آمر آئے یا سپریم کورٹ کا فیصلہ نواز شریف سے ہمارا رشتہ ٹوٹنے والا نہیں۔

کنونشن سینٹر اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف پوری قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے چاہے کوئی آمر آئے یا سپریم کورٹ کا فیصلہ آپ سے رشتہ ٹوٹنے والا نہیں، جبر اور چور دروازے کا قانون پاکستان کے سیاسی کارکنوں اور سیاسی جماعتوں کو اپنی قیادت سے جدا نہیں کرسکتا، 70 سال میں ہمیں اس کی بڑی سزا ملی ہے، 20 کروڑ عوام کو اس ملک کے فیصلے کرنے کا حق حاصل ہے۔