- الإعلانات -

نوازشریف مسلم لیگ (ن) کے بلامقابلہ صدر منتخب

سابق وزیراعظم نوازشریف مسلم لیگ (ن) کے بلا مقابلہ صدرمنتخب ہوگئے۔ الیکشن کمیشن میں پارٹی کی صدارت کے لیے نوازشریف کے مدمقابل پارٹی کے کسی بھی دوسرے رکن کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے گئے۔

پارٹی کی جانب سے ریٹرننگ افسرامیرافضل مندوخیل کومقررکیا گیا تھا۔ (ن) لیگ کی جنرل کونسل نئے صدر کا انتخاب کرے گی اورکونسل اجلاس کنونشن سینٹر میں ہوگا جب کہ نوازشریف بھی مسلم لیگ ن کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔