- الإعلانات -

وفاقی کابینہ نے چین کیساتھ حقوق ملکیت دانش معاہدے کی منظوری دیدی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی 0.1 فیصدکی قابل ادائیگی فیس اوراضافی حصص کے اجرا پرپاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سیکیورٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن کی 10 فیصد کی سپروائزری قابل ادائیگی فیس سے استثنیٰ دینے کی منظوری دیدی ہے۔

وفاقی کابینہ کااجلاس گذشتہ روزوزیراعظم  شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ احسن اقبال  کے ساتھ  پیش آنیوالے معاملے پربھی تفصیلہ تبادلہ خیال ہوا۔اجلاس میں سیکریٹری پارلیمانی امورڈویژن نے کابینہ کووزارت کے امورکے بارے میں بریفنگ دی،کابینہ نے جرمنی کیساتھ مالیاتی تعاون معاہدے 2015 پر دستخط کی منظوری دی۔

اجلاس میں حقوق ملکیت دانش کے میدان میں پاک چین تعاون کے حوالہ سے ایم او یو پردستخط کی بھی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے انسداد بدعنوانی اداروں اورمحتسب کے ای سی او علاقائی مرکز برائے تعاون کی دستاویزکی بھی توثیق کی۔ روس اور پاکستان کے درمیان جامشورومیں 600 میگاواٹ کے قدرتی گیس کمبائنڈ سائیکل پاور پلانٹ کی تعمیرکیلیے تعاون کے بارے میں معاہدے پرمذاکرات کی اجازت بھی دے دی گئی۔