- الإعلانات -

نوازشریف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ چلانے کی درخواست سماعت کیلیے منظور

شہری کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دائر کی  گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دینے کے بعد سابق وزیراعظم نے اسلام آباد سے لاہور روانگی کے دوران عوامی اجتماعات میں عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور معزز ججز کی تضحیک کی، نوازشریف نے جے آئی ٹی کے ارکان کو دھمکیاں دی جو ریاست کے اہم ستون کے خلاف کھلم کھلا بغاوت ہے۔