- الإعلانات -

بونیرمیں اسکول کی وین کو حادثہ ؛ 3 طالبات جاں بحق

بونیرمیں وین نجی گرلز اسکول کی طالبات کو لے کر اسکول جارہی تھی کہ اچانک وین ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دکان سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں 3 طالبات جاں بحق جب کہ 10 زخمی ہوگئیں۔

لاشوں اورزخمیوں کو فوری طورپرڈی ایچ کیو اسپتال ڈگرمنتقل کیا گیا جہاں زخمی طالبات کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔