- الإعلانات -

الیکشن بل2017 کی منظوری کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد درنے الیکشن بل 2017 کی منظوری کے خلاف درخواست بیرسٹر فروغ نسیم کے ذریعے  سپریم کورٹ میں دائر کی ہے ، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نااہل شخص کے لیے قانون میں تبدیلی نہیں کی جاسکتی۔ الیکشن بل  2017 آئین کے آرٹیکل 2اے ،227 اور 10اے کی خلاف ورزی ہے، اس کے علاوہ نوازشریف کا بطور پارٹی صدر انتخاب بھی آئین اورقانون کے خلاف ہے ،اس لیے اس ترمیم  کو کالعدم قرار دیا جائے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بنیادی بات یہ ہے کہ کوئی نااہل شخص کسی جماعت کا سربراہ نہ ہو لیکن جس کو سپریم کورٹ کے 5 ججوں نے نااہل قرار دیا اس کو اہل بنانے کی کوشش کی گئی۔ تاریخ میں ایسی نظیر نہیں ملتی کہ سپریم کورٹ کےفیصلے کیخلاف ترمیم کی گئی ہو، ان کوپارٹی میں کوئی بھی قابل بندہ نظرہی نہیں آتا۔