- الإعلانات -

ترکی میں بم دھماکے کے نتیجے میں 4 فوجی اہلکار ہلاک

انقرہ: ایرانی سرحد کے قریب ترکی کے جنوب  مشرقی علاقے میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 4 فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق دھماکا ترک ایرانی سرحد کے قریب واقع صوبے حکاری کے ضلع یوکسکو میں ہوا جہاں کرد جنگجوں کی جانب سے نصب کیے گئے بم کی زد میں سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی آگئی جس کے نتیجے میں 4 فوجی ہلاک ہوگئے۔ حملے میں 5اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔