- الإعلانات -

قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمئن

لاہور: قومی ویمنز ٹیم کے نئے کوچ مارک کولس نے پلیئرز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ رواں ماہ یو اے ای میں شیڈول آئی سی سی ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے۔

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے کوچ مارک کولس کی نگرانی میں کھلاڑیوں نے وارم اپ اور فزیکل ٹریننگ کے بعد بولنگ، بیٹنگ، فیلڈنگ اور فٹنس کی بھر پور ٹریننگ کی، کیمپ میں شریک پلیئرز نے بوائز ٹیم کے ساتھ پریکٹس میچ بھی کھیلا۔

مارک کولس نے کھلاڑیوں کو لیکچر دیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی متاثر کن اور کھیل میں بہتری لانے کیلیے خاصا جوش و خروش نظر آ رہا ہے، تاہم کچھ شعبوں میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، پریکٹس میچ میں چند پلیئرز نے اپنی صلاحیتوں کی جھلک دکھائی ہے، وکٹوں کے درمیان رننگ اور دیگر معاملات حل طلب ہیں جن پر کام کر رہے ہیں۔