- الإعلانات -

برازیل میں اسکول گارڈ کے حملے میں 4 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک

ریوڈی جنیرو: برازیل میں ایک اسکول کے سیکیورٹی گارڈ نے نرسری کے بچوں کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں 4 کمسن بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برازیل کی ریاست میناس گیرائس کے انوسینٹ چلڈرنز پیپل میونسپل ایجوکیشن سینٹر میں مامور ایک سیکیورٹی گارڈ نے آتش گیر مادہ لے کر بچوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 10 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 4 بچے بھی شامل ہیں جن کی عمریں 2 سے 4 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں جبکہ مرنے والوں میں ایک ٹیچر بھی شامل ہے۔

پولیس کے مطابق سیکیورٹی گارڈ نے اسکول کے نرسری سیکشن میں موجود بچوں پر پٹرول چھڑکا اور پھر انہیں آگ لگا دی۔ حملہ آور نے بچوں کے ساتھ خود کو بھی آگ لگائی۔ پولیس نے مزید بتایا کہ حملہ آور نے نرسری سیکشن میں آنے سے قبل ایک ٹیچر کو کمرے میں بند کرکے اسے بھی آگ لگائی۔