- الإعلانات -

ڈریم گرل ہیما مالنی کی قیمتی اشیاء چوری

ماضی میں بولی وڈ کی ڈریم گرل کہلائی جانے والی اداکارہ و بھارت کے لوک سبھا کی رکن ہیما مالنی کی قیمتی اشیاء چوری ہوگئیں۔

ممبئی کے علاقے آندھری ویسٹ کے ڈی این نگر میں موجود ہیما مالنی کے گودام سے نقلی زیورات، مجسمے، قیمتی کپڑے اور ماضی میں ان کے فلموں کی شوٹنگ میں استعمال ہونے والی دیگر چیزیں چوری ہوگئیں۔

چوری کا واقعہ کچھ دن قبل آیا، تاہم اس کی خبر گزشتہ دن اس وقت ہوئی، جب ہیما مالنی کا مینیجر گودام کا دورہ کرنے کے لیے پہنچا تو وہاں حفاظت کے لیے رکھے نوکر اور چیزوں کو غائب پایا۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ گودام کی حفاظت کے لیے رکھے گئے ملازم نے ہی قیمتی اشیاء چوری کی ہوں گی۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ہیما مالنی کے گودام سے چوری ہونے والی اشیاء کی مجموعی قیمت 90 ہزار بھارتی روپے کے لگ بھگ ہے۔