- الإعلانات -

’اتفاق‘ کا بہترین ٹریلر سامنے آگیا

بولی وڈ اداکار اکشے کھنہ، سدھارتھ ملہوترا اور سوناکشی سنہا کی فلم ’اتفاق‘ کے پوسٹرز حال ہی میں شیئر کیے گئے، جسے دیکھ کر مداح فلم کے ٹریلر کی ریلیز کا انتظار بےصبری سے کررہے تھے اور اب آخر کار فلم کا پہلا ٹریلر بھی سامنے آگیا ہے۔

یہ فلم راجیش کھنہ کی 1969 میں ریلیز ہوئی فلم ’اتفاق‘ کا ریمیک ہے، جہاں عموماً فلموں کے ریمیکس متاثر کرنے میں ناکام رہتے ہیں، وہیں اس فلم کے ٹریلر کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ یہ فلم یقیناً باکس آفس پر شاندار بزنس کرے گی۔