- الإعلانات -

’بگ باس 11‘ میں گھر والے آپس میں الجھ پڑے

معروف بھارتی متنازع ریئلٹی شو ’بگ باس 11‘ کا سیزن جاری ہے، اور ابھی اس کی نشریات کو ایک ہفتہ ہی نہ ہوا تھا کہ اس کے تنازع کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

’بگ باس11 ‘ کے ٹوئٹر ہینڈل پر جاری ویڈیوز اور تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ متنازع ریئلٹی شو کے گھر والے آپس میں ہی الجھ پڑے، اور ان کا الجھنا کوئی حیرانی کی بات نہیں۔

بگ باس میں ہمشیہ ہی کانٹیسنٹر آپس میں الجھ کر تنازعات بڑھانے کی کوشش کرکے اپنی ریٹنگ بڑھاتے ہیں، اور اس ہی ریٹنگ کی بنیاد پر انہیں ووٹ اور نمبرز بھی ملتے ہیں۔