- الإعلانات -

قوم تیار ہوجائے دوبارہ سڑکوں پر نکلنا پڑے گا، عمران خان

بونیر : پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 2018 میں پورے پاکستان میں تبدیلی کا انقلاب آئے گا، قوم تیار ہوجائے لگتا ہے دوبارہ سڑکوں پر نکلنا پڑے گا۔

بونیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی اسمبلی نے قانون منظور کیا ہے، جس کے تحت چور، ڈاکو اور جھوٹا شخص پارٹی کا سربراہ بن سکتا ہے، نواز شریف نے اس ملک پر صرف یہ ظلم نہیں کیا کہ پیسہ چوری کرکے باہر لے گئے اور ملک کے ادارے تباہ کردیے، بلکہ نواز شریف نے سب سے بڑا ظلم یہ کیا کہ قوم کی اخلاقیات کو تباہ اور قدریں پامال کردیں، قومیں بمباری اور جنگ میں شکست سے نہیں بلکہ اخلاقی شکست سے تباہ ہوتی ہیں۔