- الإعلانات -

سعودی عرب:زنانہ اشیا کیلئے خواتین دکاندار ضروری

سعودی عرب میں دلہنوں کے جوڑے ، عبائے ، مصنوعی زیورات، جوتے ، خوشبو اور دیگر اشیا خواتین فروخت کیا کریں گی

ریاض : عرب میڈیا کے مطابق سعودائزیشن پالیسی کے تیسرے مرحلے کے تحت زنانہ خوشبویات، جوتے ، موزے اور ملبوسات صرف سعودی خواتین ہی فروخت کر سکیں گی۔ آج سے پہلے ان اشیا کی دکانوں پر زیادہ تر بنگالی اور یمنی باشندے کام کر رہے تھے جنہیں اب نئی ملازمت ڈھونڈنا ہوگی۔اس اقدام کا مقصد سعودی شہریوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار مہیا کرنا ہے ۔